جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کی متنازع ویڈیو کس نے لیک کی؟ سازش بے نقاب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گزشتہ روزچوہدری سرور کے خلاف پرویز الہیٰ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خفیہ ویڈیو لیک ہوئی جس کے بعد پی ٹی آئی میں گروہ بندی کی افواہیں سچ ثابت ہونے لگی ہیں۔ اس معاملے پر تجزیہ کاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔ صحافی  ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی جو ویڈیو جاری ہوئی وہ یہاں کی میڈیا کوریج کرنے والے ساتھی چودھری اقبال نے دوستوں کو بھیجی۔ اس میں وہ ویڈیو کی آواز بند کرنا بھول گئے اور پھر جو ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔

پارٹیوں میں بڑے بڑے اختلافات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ تو بہت سی پارٹیاں اور لوگ ہیں۔ جب نوازشریف وزیر اعظم تھے تو مجبوری کے تحت غلام حیدر وائیں کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا پڑا، سارے فیصلے شہبازشریف کرتے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے عمران خان کھڑے ہیں، باقی لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کوئی اتحادی حکومت اکیلی نہیں چل سکتی۔ چودھری برادران ماہر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے پہلے جہانگیر ترین کو بلا کر مسئلہ بتایا۔ اگر جہانگیر ترین ان کی بات آگے نہیں کرتے تو پھر وہ خود عمران خان سے بات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہیں عمران خان ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد پرویز الٰہی نے ہنگامی پریس کانفرنس کر کے اس سارے معاملے پر وضاحت پیش کی تھی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •