پاناما لیکس : اپوزیشن جماعتوں کا قومی سطح کی بحث کرانے پرغور


\"opozition\"پاناما لیکس کی تحقیقات کےلئے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس معاملے پر قومی سطح کی بحث کرانے پر غور شروع کردیا۔
ا پاناما لیکس کے معاملے پر حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس سینیٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر آج ہوگا جس کے بعد اعتزاز احسن اور دیگر رہنما 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومتی پراپیگنڈے کے تدارک کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ بعض جماعتوں نے ٹی او آرز پر قومی سطح کی بحث کرانے کی تجویز دی تاہم حزب اختلاف کا پاناما لیکس تحقیقات کے لئے رائے عامہ کو متحرک کرنے پر غور کیا گیا ہے۔
اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے 8 اجلاسوں کے بعد ضروری ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیا جائے اس حوالے سے اعتزاز احسن اپنی پریس کانفرنس میں قوم کو ٹی او ا?رز کے حوالے سے حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق ا?گاہ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments