دین اسلام میں یوٹرن کی کیا اہمیت ہے؟ عالم آن لائن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی وضاحت


وزیراعظم عمران خان کے ’یوٹرن‘ سے متعلق بیان کے بعد ملک بھر میں ایک ’ہنگامہ‘ برپا ہے اور بھرپور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے مگر ایسے میں ممتاز عالم دین اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی "ڈاکٹر” عامر لیاقت حسین نے ’یوٹرن‘ کی دینی تشریح پیش کر دی ہے

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں۔ ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا ”رجوع“ کرنے والا ہے۔ واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے، بات پر جمے رہنا مناسب نہیں ہوتا۔ عمران خان نے یوٹرن سے مراد رجوع کو لیا ہے اور صحیح مطلب اخذ کیا ہے۔۔۔ ہر بڑا لیڈر اور انسان یوٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔ “