حکومت نے تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی معذرت قبول کر لی : وفاقی وزیر مذہبی امور


وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر کیا کرتی ہے یہ ان کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے، تحریک لبیک کی طرف سے معذرت کرلی گئی۔ حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی۔

نور الحق قادری نے کہا کہ کسی پرتوہین عدالت کا کیس بھی ہو تو وہ عدالت آ کر معذرت کر لے تو بات ختم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وقت معاہدہ ہورہا تھا میں وزیراعظم سے رابطے میں تھا وہ چین میں تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).