میٹر ریڈر اور کوئی بمبینو سنیما میں ٹکٹ بلیک کرنے والا سیاستدان ہے: فیاض چوہان


 

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ کوئی میٹر ریڈر قسم کا اور کوئی بمبینو سنیما میں ٹکٹ بلیک کرنے والا سیاستدان ہے جب کہ بدقسمتی سے لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاستدان باتیں کرتے ہیں۔

لاہور میں نیب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیاض چوہان نے کہا کہ نیب کی عدالتوں میں آکر ایسے وکٹری کا نشان بناتے ہیں جسے لال قلعہ پر پاکستان کا جھنڈا لہرا کر آئے ہیں۔ ہمارے میڈیا پر ایسے لوگوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کو 96 ارب ڈالر کا مقروض بنا دیا، پی آئی اے، ریلوے اور اسٹیل مل تباہ ہیں، سرکار کا پیسہ ہو یا ریاست کا، اسے کھا جانا کہاں کا انصاف ہے۔ عوام کے پیسے کو کھانے کی اللہ کے ہاں کوئی معافی نہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاستدان باتیں کرتے ہیں، کوئی میٹر ریڈر قسم کا، تو کوئی بمبینو سنیما میں ٹکٹ بلیک کرنے والا سیاستدان ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ پہلے 3 مہینوں میں عمران خان نےکرپٹ سیاستدانوں کی بیرون ملک جائیداد کا سراغ لگایا ہے، لوٹ مار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو پارلیمانی نظام خطرے میں پڑجاتا ہے۔

Facebook Comments HS