موجودہ حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی


کیا ہوا جو حکومت کے سو دن مکمل نہیں ہوئے، کئی درجن سے زائد یوٹرن لیئے گئے۔
کیا ہوا جو مودی کے ٹیلی-فون کی غلط تشریح ہوئی۔
کیا ہوا جو مائیک پومپیو سے بات چیت کو غلط رنگ دیا گیا۔
کیا ہوا جو فرانس کے صدر کی کال بارے غلط بتایا گیا۔
کیا ہوا جو ترکی کے صدر کو کال کی گئی اور کہا گیا انہوں نے کال کی جس کی ترک وزارت خارجہ نے تشریح کی اور ہمارا موقف غلط ثابت ہوا۔
کیا ہوا جو سعودی عرب سے امداد کے بارے پہلے انکار اور پھر اقرار سامنے آیا۔
کیا ہوا جو آئی ایم ایف سے قرض کا پہلے اقرار، پھر انکار، پھر اقرار، پھر انکار اور بالآخر اقرار سامنے آیا اور آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کے لئے موجود ہے۔
کیا ہوا جو قرض ( پہلے بھیک ہوتا تھا) کو پیکیج کا نام دیا گیا اور سرکاری ٹیلی-ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس کے فوائد گنوائے گئے۔
کیا ہوا جو پاکستان چائنہ اکانومی کوریڈور (سی پیک) کو متنازعہ بنایا گیا۔
کیا ہوا جو سی پیک بارے موقف میں بار بار تبدیل کیا گیا۔
کیا ہوا جو سی پیک میں پہلے روس اور پھر سعودی عرب کی شمولیت اور پھر انکار کی خبریں آئیں ۔
کیا ہوا جو تین مہینوں تک بیرونی ممالک دوروں پر نہ جانے کی بات کی گئی اور پھر متواتر دورے ہوئے۔
کیا ہوا جو بیرون ممالک دوروں پر کمرشل جہازوں پر جانے کی بات ہوئی اور پھر خصوصی طیارے جانے لگے۔
کیا ہوا جو وزراء کی فوج ظفر موج بیرونی دوروں پر ساتھ گئی ۔
کیا ہوا جو سادگی کی باتیں ہوئیں لیکن 50000 کا ناشتہ کیا گیا ۔
کیا ہوا جو 20 وزراء کی کابینہ کی باتیں سامنے آئیں اور بعد میں کابینہ کودگنا کردیا گیا۔
کیا ہوا جو معاشی بحران کے باعث اسٹاک ایکسچینج بلندی سے زمین بوس ہوگیا۔
کیا ہوا جو مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کردیا۔
کیا ہوا جو ایک ہی جھٹکے میں سی این جی 20 روپے کلو مہنگی کردی گئی۔
کیا ہوا جو ملکی پیداوار سی این جی، امپورٹ پیٹرول سے مہنگی ہوگئی۔
کیا ہوا جو گھریلو گیس مہنگی کردی گئی (کہا گیا امیر کیلئے مہنگی ہوئی، لیکن اثر عوام پر ہوا تندور والوں نے روٹی مہنگی کردی)۔
کیا ہوا جو بجلی مہنگی کرکے عوام پر بجلی گرائی گئی۔
کیا ہوا جو سندھ میں گورنر ایسے آدمی کو بنایا گیا جو انٹر پاس ہو، جو سندھ بھر کی جامعات کا چانسلر بھی ہوگا۔
کیا ہوا جو انٹر پاس گورنر پی ایچ ڈی پاس طلبہ کو ڈگریاں دیں گے۔
کیا ہوا جسے اپنے ادارے نمل یا شوکت خانم میں نوکری نہ دے سکے اسے دس کروڑ عوام کے صوبہ کا چیف ایگزیکٹو بنادیا۔
کیا ہوا جو وہ چیف ایگزیکٹو جو تین نسلوں سے حکمران ہے لیکن اپنے علاقے میں بجلی نہیں پہنچا سکا۔
کیا ہوا جو وہ چیف ایگزیکٹو قتل کے مقدمے میں نامزد ہوا ہو اور دیت دے کر آزاد ہوا ہو۔
کیا ہوا اعلیٰ عدلیہ سے کرپشن کے الزامات میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود پنجاب اور وفاق میں آزاد اراکین کو اپنے جہاز میں بھر بھر کر حکومت کے لئے راہ ہموار کرتا رہا۔
کیا ہوا جو آزاد اراکین کے بدلے حکومت میں شراکت داری دی
کیا ہوا جو موروثیت پر نعرے مارتے ہوئے اسی جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ اور بعد میں بہن کو سینیٹر بنایا گیا۔
کیا ہوا جو حکومت میں میرٹ کی جگہ یاروں اور دوستوں نے لے لی۔
کیا ہوا جو دہری شہریت والوں کو بھی حکومت میں شامل کردیا گیا۔
کیا ہوا جو وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نہیں رہوں گا اور پھر اسی وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کی۔
کیا ہوا جو کہا گیا حکومت میں آتے گورنر ہاؤس کو بلڈوز کریں گے، لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو۔
کیا ہوا جو انصاف کے نام پر بنی جماعت نے اپنے بیرونی ممالک آمدن کیس میں ٹال مٹول کی اور چار سال سے اپنا حساب کتاب نہیں دیا۔
کیا ہوا جو معیشت پر عبور رکھنے والے عاطف میاں کو نامزد کیا اور پھر دباؤ میں نام واپس کیا۔
کیا ہوا جو پروٹوکول کی مخالف جماعت کے نمائندے پہلے سے زیادہ پروٹوکول لینے لگے۔
کیا ہوا جو بار بار اعلانات کے باوجود وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی نہیں بنا سکے۔
کیا ہوا جو اپنی پارٹی میں تین مہینوں کے اندر اندر بغاوت کی آوازیں آنے لگیں۔
کیا ہوا جو وفاقی اور صوبائی وزراء نجی محفلوں میں اپنی ہی حکومت کا پول کھولنے لگے، اور اپنی ویڈیو جاری کرنے لگے۔
کیا ہوا جو سادگی کفایت شعاری کا درس دینے والے بنی گالہ سے وزیراعظم ہیلی کاپٹر میں آتا ہے اور تو اور وزیر کا کتا بھی ہیلی کاپٹر میں سفر کرتا ہے۔
کیا ہوا جو بہن کے بیرون ملک اربوں روپے دریافت ہو گئے اور چند کروڑ دے کر کالے دھن کو سفید کروادیا۔
کیا ہوا جو حاضر سروس اعليٰ پولیس آفیسر جو ملک کے دارالحکومت سے اغوا ہوا ہو، کی ذمہ داری کیمروں پر ڈال دی جائے۔
کیا ہوا جو حکومت میں ہونے کے باوجود اپوزیشن کا کردار ادا کیا جارہا ہو۔
کیا ہوا جو وزیر اعظم نے ہر ہفتے اسمبلی میں آکر سوالوں کے جواب دینے تھے اسمبلی میں آنا گوارا نہیں کرتے۔
کیا ہوا جو میڈیا پر پابندیاں لگادی گئیں ۔
کیا ہوا جو میڈیا پر آپ کے موقف سے اختلاف رکھنے والوں کی آواز بند کردی گئی۔
کیا ہوا جو میڈیا پر ڈکٹیٹر دور سے زیادہ سینسرشپ ہے۔
کیا ہوا جو حکومت میں ہیں زبان کنٹینر والی ہے۔
کیا ہوا تو تو میں میں کے علاوہ تیسرا لفظ نہیں۔
کیا ہوا جو معیشت زبوں حال ہے، حکومتی امور پر توجہ کی ضرورت ہے لیکن حزب اختلاف کو رگڑا دیا جارہا۔
کیا ہوا جو چپڑاسی نہ رکھنے والے کو وزیر لگادیا۔
کیا ہوا چور اور ڈاکو کہنے والے کو سپیکر لگادیا۔
کیا ہوا جو کہا گیا حکومت سے مت ٹکرانا اور پھر ٹکرانے والوں سے معاہدہ کیا گیا۔
کیا ہوا جو حکومت نے یو ٹرن کی مرضی کی تشریح کر ڈالی۔
کیا ہوا جو بار بار موقف تبدیل کرنے والے (یوٹرن لینے والے) کو عظیم لیڈر قرار دیا گیا۔

رب نواز بلوچ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

رب نواز بلوچ

رب نواز بلوچ سماجی کارکن اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، عوامی مسائل کو مسلسل اٹھاتے رہتے ہیں، پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ ٹویٹر پر @RabnBaloch اور فیس بک پر www.facebook/RabDino اور واٹس ایپ نمبر 03006316499 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

rab-nawaz-baloch has 30 posts and counting.See all posts by rab-nawaz-baloch