حیدرآباد فنڈ کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں


\"hydrabad\"برطانوی عدالت نے حیدرآباد فنڈ کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی دعویٰ خارج کرنے کی بھارتی اپیل مسترد کردی۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کا 3 کروڑ 50 لاکھ پاو¿نڈ کا دعویٰ ہے جو 20 ستمبر 1948 سے لندن کے ایک بینک میں موجود ہے جب کہ بھارت نے پاکستانی دعوے کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی جسے عدالت نے قانونی دستاویزات پیش نہ کرنے پر مسترد کرکے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کے دعوے کی حمایت میں مناسب شہادتیں موجود ہیں تاہم بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے البتہ پاکستان کے موقف کی حمایت میں مناسب قانونی دلائل پیش کیے گئے، کیس کے حل ہونے تک اس کی سماعت ہوگی اور اگر کیس حل نہیں ہوتا تو پاکستان کو مکمل طور پر یقین ہے کہ اس کی قانونی ٹیم غالب آئے گی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی کا راستہ بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لئے پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کی میز پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ تقسیم ہند اور حیدرآباد کے ہندوستان کے ساتھ الحاق سے قبل، نظام میرعثمان علی خان کے وزیر خزانہ معین جنگ نے نیشنل ویسٹ منسٹر بینک میں اس وقت کے لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر حبیب ابراہیم رحمت اللہ کے اکاو¿نٹ میں 10 لاکھ 7 ہزار 940 پاو¿نڈ اسٹرلِنگ اور9 شیلنگ منتقل کردیے تھے اور اس رقم پر پاکستان اور بھارت دونوں نے ہی دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ یاد رہے کہ نیشنل ویسٹ منسٹر بینک کا نام اب رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments