مونیکا اور کلنٹن کے تعلقات سے متعلق نئے انکشافات


وائٹ ہاؤس کی سابق انٹرن، مونیکا لیونسکی کے سابق صدر کلنٹن کے ساتھ تعلقات سے متعلق نئےانکشافات سامنے آئے ہیں۔ مونیکا لیونسکی کے والدین نے بھی برسوں بعد بدنام زمانہ اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مونیکا کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر خوش تھے لیکن اسکینڈل نے صورتحال کو بدل کر رکھ دیا۔

دوسری جانب مونیکا لیونسکی کا کہنا تھا کہ انہیں ایف بی آئی کی تحقیقات کےدوران دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے کلنٹن سے تعلق کی تفصیل میں جھوٹ بولا تو انہیں اور ان کی والدہ کو 27 سال تک قید کی سزا ہوجائے گی، جس کے باعث انہیں سخت پریشانی کا سامنا تھا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).