قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان شدید تصادم:  لڑائی میں 10 سے زائد طلبا زخمی


قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان شدید لڑائی میں 10 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طلبا تنظیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر پتھروں کی بارش کر دی۔ ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم میں شدت کے باعث فوری طور پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق منگل کو قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان شدید لڑائی میں 10 طلبا زخمی ہو گئے۔ عینی شاہد ین کے مطابق پتھراؤ اور ڈنڈوں کے استعمال سے متعدد طلبا زخمی ہو گئے جن کی کم سے کم تعدا د 10 بتائی گئی ہے۔ پولیس کو اس دوران اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ ئیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے اندر فائرنگ کی آواز بھی سنائی د ی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پختون کونسل اور پنجابی کونسل کے حامی معمولی بات پر ایک دوسرے الجھ پڑے اور نوبت پتھراو اور ڈنڈوں تک پہنچ گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).