ڈاکٹر شاہد مسعود کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا


اسلام آباد: ایف آئی اے نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا، پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو ضمانت خارج ہونے کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے انہیں گرفتار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے، دوران سماعت پی ٹی وی کے وکیل محمد نذیر جواد کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور چیئرمین پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
بشکریہ ایکسپریس۔

Facebook Comments HS