انتہا پسند عناصر کی طرف سے قتل کی دھمکیاں: اداکار بابر علی ملک چھوڑ گئے


 

معروف اداکار بابر علی قتل کی دھمکیاں ملنے پر ملک چھوڑ کر امریکا چلے گئے ہیں۔ اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز آرہی تھیں۔ انہوں نے تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق بابر علی کو نامعلوم افراد کی جانب سے ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ اپنے بیان میں معروف اداکار نے کہا کہ دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ ایک ٹی وی ڈرامہ نشر ہونے کے بعد شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند عناصر فنکاروں کے خلاف بھی متحرک ہیں۔

 

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں