مرد استاد کے ہاتھوں طالبات کی چھڑی سے پٹائی: ریحام خان نے کارروائی کا مطالبہ کر دیا


وزیر اعظم عمران کان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طالبات کو چھڑی سے مارنے والے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے،جس میں بچوں پر جسمانی سزا کی مذمت کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسکول ٹیچر طالبات کو چھڑی سے مار رہا ہے۔ اور اس دوران 5000 روپے جرمانے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اسکول ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ جو بچے اسکول جاتے ہیں ان کے ساتھ ٹیچر ایسا سلوک کرتے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).