وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر ریلیز ہونے والے ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار پر وزارت اطلاعات اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر کے درمیان چپقلش سامنے آگئی۔ وزیراعظم نے میڈیا سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے ان دو شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر ریلیز ہو نے والے اشتہار کی ڈیزائننگ سینیٹرفیصل جاوید اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے کی تھی۔ اس سلسلے میں وزارت اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ جس کے نتیجے میں اشتہار چھپنے کے بعد وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ ایسے اشتہارات ان کی مشاورت سے نہیں چھاپے جاتے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ افتخار درانی اور وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے درمیان کافی عرصہ سے میڈیا پالیسی پر چپقلش جاری تھی۔ اس دوران سینیٹر فیصل جاوید آ دھمکے جو کہ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار پر بھرپور بحث کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت پی ایم ہائوس سے جو کروڑوں روپے بچائے، وہ ایک ایسے اشتہار کی نذر کر دیئے گئے جو کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کسی کو سمجھ نہیں آ سکا۔

بشکریہ: روز نامہ اوصاف

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں