وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں 22 عدد کی حیرت انگیز اہمیت


علم الاعداد ایک انتہائی قدیم علم ہے۔ قدیم زمانے میں ارباب مصر اور اہل یونان اس علم میں مہارت رکھتے تھے

علم الاعداد کے ماہرین کا یقین ہے کہ اساس زندگی علم ریاضی سے تعلق رکھتی ہے۔ ہماری زندگی مختلف اعداد کا کھلونا ہے اوریہ اعداد پیدائش سے لے کر موت تک ہمارا پیچھا کرتے ہیں

اعداد کی تکرار کہیں بھی محض اتفاق نہیں ہوتی۔ اگر کوئی عدد ہماری زندگی کے واقعات میں بار بار دہرایا جا رہا ہو تو وہ ایسی حقیقت کی طرف نشاندہی کرتا ہے جو عام انسانوں کی نظر سے مستور ہے۔ یہ تکرار قدرت کے کسی نہ کسی غیبی اشارے کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔ اسے محض اتفاق سمجھ لینا نادانی ہے

عمران خان کے پاکستان کے بائسویں وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی میڈیا میں بائیس 22 عدد کی بازگشت سنائی دی جانے لگی اور نمبر 22 کوعمران خان کی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔ کہا گیا کہ عمران خان بائیس 22 سال کی سیاسی جدّوجہد کے بعد بائیس 22 کروڑ عوام کے بائسویں وزیر اعظم منتخب ہوے

آئیے دیکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی میں کون کون سے نمبر بار بار دہراے گئے اور ان کا کیا مطلب ہے

نمبر 22 = 4 اس کا کیا مطلب ہے؟

نمبر 4 کا حکمران سیارہ یورینس / راہو ہے۔ اس عدد کا تعلق شمس سے بھی ہے۔ علم الاعداد میں یہ عدد آزمائشوں کاعدد سمجھا جاتا ہے

یہ عدد مضبوطی، عزم و استحکام، محنت، سخت پن، اچھی منصوبہ سازی اورمینجمنٹ، نظم و ضبط، دور اندیشی، اور مستقل مزاجی

کا علمبردار ہے۔ جن لوگوں کی زندگی میں نمبر 4 نمایاں ہو، ان میں کام کرنے کا حوصلہ آخری حد تک ہوتا ہے۔ ان کی مستقل مزاجی کو چیونٹی سے تشبیہ دی جاتی ہے جس کے لئے بنا تھکے ایک طویل عرصے تک محنت اور مشقت کیے جانا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی

نمبر 4 کے عدد کے حامل لوگ روایتی خاندانوں میں پیدا ہونے کے باوجود غیر روایتی اور آزاد خیال ہوتے ہیں یہ لوگ ایمان دار، سخت محنتی اور عملی لوگ ہوتے ہیں۔ یہ نمبرایثار پیشہ لوگوں کا نمبربھی ہوتا ہے جو دوسروں کے لئے دکھ جھیلنے والے ہوتے ہیں

درج زیل میں عمران خان کی زندگی کے کچھ اہم واقعات کو بمہ تاریخ بیان کیا گیا ہے جن میں حیرت انگیز طور پر نمبر 4 نے اپنے آپ کو بار بار دہرایا ہے اور جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نمبر 4 عمران خان کی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 31 اگست 1974 کو کھیلا = 3 + 1 = 4

آکسفورڈ سے 1975 میں تعلیم مکمل کی = 5 + 7 + 9 + 1 = 4

کل 382 فرسٹ کلاس میچز کھیلے = 3 + 8 + 2 = 4

پاکستان کے 13 کپتان بنے = 1 + 3 = 4

اپنی قیادت میں کل 139 میچز جیتے = 1 + 3 + 9 = 4

25 مارچ 1992 کو کرکٹ ورلڈ کپ جیتا = 2 + 5 + 3 + 1 + 9 + 9 + 2 = 4

22 رنز سے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا = 2 + 2 = 4

نو ٹیسٹ میچز میں 29۔ 13 کی اوسط سے 62 وکٹیں حاصل کیں جو کے کسی بھی بولر کی ٹیسٹ ہسٹری میں کم ترین اوسط تھی = 3 + 1 = 4

ٹیسٹ کرکٹ میں 362 وکٹ لے کر پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بولر بنے = 4

بہنوں کی تعداد = 4

جمائمہ خان کو 22 جون کو طلاق دی = 2 + 2 = 4

اپریل ( سال کے چوتھے مہینے ) میں بیٹے قاسم کی پیدائش = 4

2002 میں پہلی بارقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوے = 2 + 0 + 0 + 2 = 4

30 اکتوبر 2011 کو مینار پاکستان میں تحریک انصاف کا تاریخی بڑا جلسہ کیا = 2 + 0 + 1 + 1 = 4

2011 میں جناح ایوارڈ سے نوازا گیا = 2 + 0 + 1 + 1 = 4

28 جولائی 2012 کو عمران خان کو ان کی پاکستان میں کینسر کے علاج کے لئے کی جانے والی کوششوں اور خدمات کے نتیجے میں ایڈنبرگ کے رائل کالج آف فیزیشن کی آنررری فیلو شپ سے نوازا گی = 2 + 1 + 0 + 2 + 7 + 8 + 2 = 4

14 اگست 2014 کو جب آزادی مارچ شروع کیا گیا تو وہ پاکستان کا 67 یوم آزادی تھا = 6 + 7 = 4

29 دسمبر 2015 کو پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کی بنیاد رکھی= 2 + 9 + 1 + 2 + 2 + 0 + 1 + 5 = 4

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے بشریٰ بی بی سے 1 جنوری 2018 کو نکاح کیا = 1 + 1 + 2 + 0 + 1 + 8 = 4

22 سال کی سیاسی جدوجہد = 2 + 2 = 4

پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوے = 2 + 2 = 4

عمران خان کی زندگی کا کوئی اہم واقعہ 2020 میں رونما ہو سکتا ہے = 0 + 2 + 0 + 2 = 4

مندرجہ بالا مثالوں میں ابھی کئی ایسے واقعات چھوڑ دیے گئے ہیں جن کا تعلق نمبر 4 سے ہے۔ عمران خان کی زندگی کے حالات و واقعات میں 4 کے ہندسے کا بار بار دہرایا جانا اسس بات کی طرف نشاندہی کرتا ہے کے وہ ایک انتہائی محنتی انسان ہیں جو مسلسل کوشش پے یقین رکھتے ہیں اور ہار کوآسانی سے تسلیم نہیں کرتے۔ نمبر 4 کی تکرار اس بات کی بھی غما ز ہے کہ وہ ایک پرعزم، پر امید اور ثابت قدم انسان ہیں جو اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتا جب تک وہ اپنے مقصد کو حاصل

نہیں کر لیتا

نمبر 4 کے علاوہ نمبر 7 اور 9 نے بھی عمران خان کی زندگی میں انتہائی اہم اور با معنی کردار ادا کیا ہے

نمبر 7

آئیے دیکھتے ہیں ک کن کن موقوں پر نمبر 7 نے عمران خان کی زندگی میں اپنے آپ کو دہرایا ہے

عمران خان کی 1952 میں پیدائش ہوئی = 1 + 9 + 5 + 2 = 7

ون ڈے کرکٹ کی کل اننگز 151 = 1 + 5 + 1 = 7

اپنی کپتانی میں کل ٹاس جیتے 70 = 7 + 0 = 7

کل 88 ٹیسٹ میچز کھلے کھیلے = 8 + 8 = 16 = 7

25 مارچ 1992 کو کرکٹ ورلڈ کپ جیتا = 2 + 5 = 7

16 مئی کو جمائمہ خان سے شادی کی = 1 + 6 = 7

شادی کے وقت عمران خان کی عمر 43 سال تھی = 4 + 3 = 7

22 جون 2004 کو جمائمہ خان سے طلاق ہوئی = 2 + 2 + 6 + 2 + 0 + 0 + 4 = 7

پاکستان تحریک انصاف کے اعداد ( اردو حروف تہجی کے اعداد کے مطابق) 61 = 1 + 6 = 7

7 دسمبر کو انھیں بریڈفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا گیا = 7

25 اپریل کو پی ٹی ائی کی بنیاد رکھی = 2 + 5 = 7

7 مئی 2013 کو انتخابی جلسے میں لفٹ سے گرنے کا حادثہ پیش آیا = 7

14 اگست 2014 کو آزادی مارچ شروع کیا = 2 + 0 + 1 + 4 = 7

2018 کا الیکشن 25 جولائی کو منعقد ہوا = 2 + 5 = 7

25 جولائی 2018 = 2 + 5 + 7 + 2 + 0 + 1 + 8 = 7

2018 کا الیکشن 25 جولائی کو منعقد ہوا = 2 + 5 = 7

25 جولائی 2018 = 2 + 5 + 7 + 2 + 0 + 1 + 8 = 7

یہ عدد ایک پراسرار عدد ہے اور جن لوگوں کی زندگی میں نمبر 7 نمایاں ہو، وہ تنہائی پسند، مراقبہ پسند، مطالعہ پسند، دانشور، سائنسی محقق اور انتہائی شاندار قوت ادراک و وجدان کے ملک ہوتے ہیں۔ ضدی ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی حسّاس بھی ہوتے ہیں لیکن ایسے ظاہر نہیں ہوتے

اسلام میں نمبر 7 کی اہمیت اس امر سے واضح ہے کہ جنّت کی 7 منزلیں ہیں، قرآن پاک کی 7 منزلیں ہیں، کعبہ کے گرد 7 چکر لگاے جاتے ہیں، صفا مروہ کے 7 چکر، شیطان کو 7 کنکریاں مارنا، بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کا حکم، فرعون کا 7 فربہ اور 7 دبلی گاے کا خواب وغیرہ۔ اس کے علاوہ 7 آسمان، قوس و قزاح کے 7 رنگ، ہفتے کے 7 دن، 7 براعظم عدد 7 کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں

مسلمانوں کے علاوہ دنیا کی دوسری قومیں بھی اس عدد کو مبارک مانتی ہیں

نمبر 9

آئیے دیکھتے ہیں کہ کن کن موقوں پر نمبر 9 نے عمران خان کی زندگی میں اپنے آپ کو دہرایا ہے

تین جون 1971 کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا = 3 + 6 + 1 + 9 + 7 + 1 = 9

ٹیسٹ میچز کی کل 126 اننگز = 6 + 2 + 1 = 9

ٹیسٹ کرکٹ میں کل 3807 رنز بناے = 7 + 0 + 8 + 3 = 9

16 مئی 1995 کو جمائمہ خان سے شادی کی = 1 + 6 + 5 + 1 + 9 + 9 + 5 = 9

جمائمہ خان کے ساتھ شادی شدہ زندگی کا دورانیہ = 1995 سے 2004 = 9 سال

ریحام خان سے شادی کی مدّت = جنوری 2015 سے اکتوبر 2015 = 9 مہینے

18 نومبر کو بیٹے سلمان کی پیدائش= 1 + 8 = 9

سلمان خان کی تاریخ پیدائش 18 نومبر 1996 = 1 + 8 + 1 + 1 + 1 + 9 + 9 + 6 = 9

25 اپریل 1996 کو پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی = 2 + 5 + 4 + 1 + 9 + 9 + 6 = 9

7 مئی 2013 کے انتخابی جلسے میں لفٹ سے گرنے کا حادثہ پیش آیا = 7 + 5 + 2 + 0 + 1 + 3 = 9

دسمبر 2014 کو دھرنا ختم کیا = 1 + 7 + 1 + 2 + 2 + 0 + 1 + 4 = 9 17

دھرنے کے کل دن = 126 = 9

18 جنوری 2018 کو بشریٰ بی بی سے شا دی کی = 1 + 8 = 9

نمبر 9 کا حکمران سیارہ مریخ ہے جو ایک جنگی سیارہ ہے۔ یہ عدد جرات وبیباکی، مستکم عزم و ارادہ، جلال و دبدبہ، قائدانہ صلاحیت اور جنگجو ذہنیت کو ظاہرکرتا ہے۔ جن کی زندگی میں 9 کے عدد نے نمایاں کردار ادا کیا ہو، ایسے افراد پیدائشی دلیر، خود سر، تنک مزاج، قائدانہ صلاحیت سے بھرپوراور فولادی قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی قوت ارادی کے آگے پہاڑ بھی ہل سکتے ہیں۔ انتہائی نڈر ہوتے ہیں، ڈر کس چیزکا نام ہے یہ انھیں معلوم ہی نہیں ہوتا

انسان دوست و ہمدرد بھی ہوتے ہیں اور فلاحی کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کے اندر جارحانہ پن اور جلد بازی کا عنصر پایا جاتا ہے۔ لڑنے کا جذبہ انہیں عطیے میں ملتا ہے۔ آخری دم تک لڑنے والے اور ہار نہ ماننے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ ایک فائٹر کیزندگی گزارتے ہیں اور بحیثیت دشمن خونخوار ذہنیت رکھتے ہیں کہا جاتا ہے کہ انہی خصوصیات کی بنا پر نپولین کی آرمی میں صرف 9 نمبر کے افراد پائے جاتے تھے

بیویوں کے اعداد

اگرعمران خان کی بیویوں کی تاریخ پیدائش کے اعداد پرغور کیا جاے تو عدد 3 نمایاں نظر آتا ہے

جمائمہ خان کی تاریخ پیدائش 30 جنوری 1974 = 3 + 0 + 1 + 1 + 9 + 7 + 4 = 3 اور 7

ریحام خان کی تاریخ پیدائش 3 اپریل 1973 = 3 + 4 + 1 + 9 + 7 + 3 = 3 اور 9

بشری بی بی کی تاریخ پیدائش 16 اگست 1968 = 1 + 6 + 8 + 1 + 9 + 6 + 8 = 7 اور 3

اہم نکتہ

یہاں یہ بات انتہائی قابل ذکرہے کہ اسلامی دنیا کے ناموراور اہم مسلمان لیڈرز جو غیر طبعی موت کا شکار ہوے، ان کی تاریخ وفات میں نمبر 2 اور 4 نمایاں رہے

معمر قذافی 20 اکتوبر 2011 = 0 + 2 = 2

2+ 0 + 1 + 1 = 4

یاسر عرفات 11 نومبر 2004 = 1 + 1 = 2

شاہ فیصل 25 مارچ 1975 = 5 + 7 + 9 + 1 = 4

شیخ مجیب رحمان 15 اگست 1975 = 5 + 7 + 9 + 1 = 4

ذوالفقار بھٹو 4 اپریل 1979 = 4

اس کے علاوہ جو نکتہ انتہائی قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ اگر اہم امریکی واقعات کا جائزہ لیا جائے تو نمبر 11 اور 22 انتہائی نمایاں نظر آتے ہیں اوراگر نمبر 11 کو ماسٹر نمبر ہونے کے باوجود مزید کم کیا جاے تو وہ نمبر 2 بنتا ہے ( 11 = 1 + 1 = 2 ) اور اگر نمبر 22 کو بھی ماسٹر نمبر ہونے کے باوجود کم کیا جاے تو نمبر 4 بنتا ہے ( 22 = 2 + 2 = 4 ) اور 22 کے ہندسے میں 2 کا عدد 2 بار آتا ہے

جان ایف کینیڈی کا قتل 22 نومبر 1963 = 2 + 2 = 4

خلیجی جنگ (کویت کے دفاع میں عراق پر پہلا دفاعی حملہ ) 17 جنوری 1991 = 1 + 9 + 9 + 1 + 1 + 7 + 1 = 2

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا واقعہ 11 ستمبر 2001 = 1 + 1 = 2

11 ستمبر 2001 کو امریکن ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 11 ( 1 + 1 = 2 ) بوئنگ 767 ( 7 + 6 + 7 = 20 = 2 ) 92 مسافروں ( 9 + 2 = 11 = 2 ) اورعملے کے 11 ( 1 + 1 = 2 ) ارکان کے ساتھ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نارتھ ٹاور سے ٹکرائی جبکہ دوسری فلائٹ یونائیٹڈ ایئر لائن 175 ( 5 + 7 + 1 = 4 ) ، 56 ( 6 + 5 = 11 = 2 ) مسافروں کے ساتھ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ساؤتھ ٹاور سے ٹکرائی۔ 9 / 11 ( 11 + 9 = 20 = 2 ) سال کا 254 ( 4 + 5 + 2 = 11 = 2 ) دن تھا۔ کیا یہ سب محض اتفاق تھا؟

کابل پر حملہ 7 اکتوبر 2001 = 1 + 0 + 0 + 2 + 0 + 1 + 7 = 11 = 2

اسامہ بن لادن آپریشن 2 مئی 2011 = 1 + 1 + 0 + 2 + 5 + 2 = 11 = 2

عراق پر حملہ 20 مارچ 2003 = 0 + 2 = 2

شام پر حملہ 14 اپریل 2018 = 8 + 1 + 0 + 2 + 4 + 4 + 1 = 2

مختصریہ کہ اس تحریر کے مخفی معنی کو سمجھتے ہوے وزیر اعظم عمران خان کو 2020 میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ آنے والے چند سالوں میں 2020، 2023 اور 2025 عمران خان کی زندگی میں انتہائی اہمیت کے سال ہوں گے اور کوئی بھی اہم واقعہ رونما ہو سکتا ہے

خلاصہ

علم الاعداد ایک مسلمہ علم ہے۔ اعداد یا ہندسے انسانی زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی گرفت سے کوئی انسان باہر نہیں ہے۔ قدیم تہذیبوں کے غیب دان علم کا ایک خزانہ چھوڑ گئے ہیں اور علم کے اس خزانے کو صدیوں کے تجربے نے تقویت پہنچائی ہے جسے یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

یہ مختصر تفصیل اس امرکی نشاندہی کرتی ہے کہ انسانی زندگی ایک یا ایک سے زیادہ خاص نمبر کے اردگرد گھومتی ہے۔ اگر آپ بھی اپنی زندگی کے اہم واقعات کویکجا کریں تو حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).