اردوغان نے پوتن سے معافی مانگ لی


\"turkey\"کرملن میں روس کے صدارتی محل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ روس کا جنگی طیارہ مار گرانے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس سے معافی مانگ لی ہے۔

ترجمان کے مطابق روسی صدر کے نام پیغام میں ترکی کے صدر نے تباہ ہونے والے روسی طیارے کے پائلٹ کے خاندان والوں سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں شام کی سرحد کے قریب روس کے ایک جنگی طیارے کو ترکی کی فورسز نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر مار گرایا تھا۔

اس واقعے کے بعد صدر پوتن نے ترکی پر تجارتی پابندیاں لگا دیں تھیں اور روسی سیاحوں کو ترکی جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی جس سے ترکی کی سیاحت کی صنعت شدید بحران کا شکار تھی۔

اس وقت روس نے کہا تھا کہ جب تک ترکی اس واقعے پر معافی نہیں مانگے گا یہ تجارتی پابندیاں واپس نہیں لی جائیں گیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے خط میں ترکی کے صدر نے کہا کے ترکی روس کو اپنا دوست ملک اور دفاعی پارٹنر سمجھتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments