پاکستان کو ریاست مدینہ کیسے بنائیں؟ حکومت نے مکہ مکرمہ کے مفتیان کرام سے تجاویز مانگ لیں


 

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے مکہ مکرمہ کے مفتیان کرام سے تجاویز مانگی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، ایسا ممکن نہیں کہ ریاست مدینہ کے نام پر الگ دنیا بسا لیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اختیار نہیں کہ دوسرے کو واجب القتل قرار دے اور نہ ہی کسی کو یہ اختیار ہے کہ وہ دوسرے کو کافر قرار دے۔

 

Facebook Comments HS