محبت میں گرفتار خاتون کی آواز میں بات کرتے ہوئے کیا تبدیلی آتی ہے؟


عام مشاہدہ ہے کہ صنف مخالف کے پسندیدہ شخص سے بات کرتے ہوئے آپ کے رویے میں تبدیلی آتی ہے۔ اب اس حوالے سے آوازکے متعلق بھی سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جب کوئی خاتون اس مرد سے بات کرتی ہے جسے وہ پسند کرتی ہو، تو اس خاتون کی آواز دھیمی اور غنائی ہو جاتی ہے۔ بالخصوص خواتین کی آواز میں یہ تبدیلی اس مرد سے بات کرتے ہوئے آتی ہے جس کے ساتھ تعلق کے لیے انہیں مسابقت کا سامنا ہو اور دیگر کئی خواتین بھی اس مرد کے لیے دل میں پسندیدگی رکھتی ہوں۔ حیران کن طور پر اگر اس مرد کو کوئی ایک خاتون ہی پسند کرتی ہو تو وہ اس مرد سے اسی طرح بلند آواز میں بات کرتی ہے۔

برطانیہ کی سسیکس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں مردوں کے متعلق بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے۔ وہ بھی جب اس خاتون سے بات کرتے ہیں جسے پسند کرتے ہوں تو ان کی آواز دھیمی ہو جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیترزینا پیسانسکی کا کہنا تھا کہ” خواتین عام طور پر مردوں سے بات کرتے ہوئے بلند اور توانا آواز میں بات کرتی ہیں چنانچہ جب وہ اس مرد سے بات کرتی ہے جسے پسند کرتی ہوں تو ان کی آواز میں آنے والی تبدیلی کو محسوس کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).