اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آئس نشے کے بارے میں شہریار آفریدی کا بیان مسترد


پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی نشہ آور اشیاء کے بڑئ پیمانے پر استعمال کے بارے میں وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی کا بیان مسترد کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے شہر یار آفریدی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم اس بے بنیاد سروے رپورٹ پر ایکشن لیں۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسکولوں میں سگریٹ پینے والے بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، بچیوں کی تعداد اسکولوں میں پہلے ہی بہت کم ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسے بیانات کے بعد والدین کیسے اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرمملکت اپنا بیان واپس لیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کی 9 لاکھ بچیوں کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).