مریم نواز نے 5 ماہ بعد خاموشی ختم کر دی
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 5 ماہ بعد خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے طویل خاموشی کے بعد عوامی اظہار کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔
کافی دنوں بعد اپنے پہلے پیغام میں مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز اور والد نوازشریف کے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں اپنی والدین کی تصویر شیئر کی اور ان کے لئے دعا کی۔ ساتھ ہی لکھا کہ میں نے آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا اور میں نے آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کریں۔
مریم نواز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس سے قبل ٹوئٹ 24 جولائی کو کی گئی تھی جو کہ انتخابات کیلئے تھی۔ مریم نواز کے اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ان کی والدہ کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں تھیں تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل کر دی تھیں۔


