نواز شریف نے جیل میں مریم نواز سے کس چیز کی فرمائش کی؟
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں نواز شریف نے ان سے اپنی مرحوم اہلیہ کی تصاویر لانے کی فرمائش کی۔
مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کا احوال ٹوئٹر پر بیان کیا۔ مریم نواز نے بتایا کہ آج (جمعرات کو) وہ میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملیں، ان کے حوصلے بلند ہیں۔ مریم نواز نے بتایا ’ میں نے میاں صاحب سے پوچھا کہ انہیں گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتا دیں تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ انہیں کلثوم نواز کی تصاویر لا دی جائیں‘۔
Facebook Comments HS


