مراد سعید اور سندھ کی چیخوں میں بہت فرق ہے: رانا ثنااللہ
پاکستانی سیاستدان مخالفین پر طنز کے تیر برساتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدود عبور کر جاتے ہیں۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے حیران کن بیان دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے ’سندھ سے چیخیں سنائی دینے‘ سے متعلق بیان کو مراد سعید کی ’چیخوں‘ سے تشبیہ دے دی جس پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔
رانا ثناءاللہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں ”میں ذاتی طور پر جانتا ہوں عمران خان کو چیخیں نکلوانے اور چیخیں سننے کا بڑا شوق ہے اور وہ اس سے بڑا لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن عمران خان صاحب! سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں بڑا فرق ہے۔ “
رانا ثناءاللہ جیسے ہی یہ بات کہتے ہیں کہ تو پنڈال قہقہوں سے گونج اٹھتا ہے تاہم اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ایسا غیر اخلاقی بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور مراد سعید کے بارے میں انتہائی شرمناک الزامات عائد کئے تھے اور اسی تناظر میں ہی رانا ثناءاللہ نے یہ بیان بھی دیا ہے۔


