چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے: فیصل واڈا


وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی میں سارے لوگ چور اور بے ایمان نہیں ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فاروڈربلاک بنائیں گے۔ تحریک انصاف فارورڈ بلاک کاحصہ نہیں ہے۔ ہم تو خود ان کو تاش کے پتوں کی طرح بکھرتے دیکھ رہے ہیں۔ پنجاب میں تحریک انصاف اتنی مضبوط ہوگی کہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے تحت بہت سے خوش خبریاں آئیں گی ، بہت سے لوگ اندر جائیں گے اوربہت سے باہر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں سارے لوگ چور اور بے ایمان نہیں ہیں ۔

Facebook Comments HS