نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا: آصف زرداری
اپنے جاری کردی ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میر منور تالپور پر سال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر میاں نواز شریف نے ہمیں سال کا پہلا تحفہ دیا ہے اور وہ میاں نواز شریف کی جانب سے 2016 کا پہلا تحفہ دینے پر انکے مشکور ہیں۔ آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ پہلے 2015 میں اسی طرح ڈاکٹر عاصم حسین پر مقدمات درج کروائے جس میں اب تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا میاں صاحب نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ ماضی میں لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور نہ اب ہوں گے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).