میرے پرستار ہی میرا اصل سرمایہ ہیں: ستارہ بیگ


سٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرستار اور چاہنے والے ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں۔ ستارہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں’’ عشق نہ کرنا‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں ان کے چاہنے والے کثیر تعداد میں ان کی پرفارمنس دیکھنے آ رہے ہیں۔

ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کرتی ہیں اور آج وہ جس مقام پر ہیں یہ ان کے پرستاروں کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہیں خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند کیا جاتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).