سونا کشی سنہا نئے مسلمان اداکار کو دل دے بیٹھیں؟ بھارت میں ہنگامہ برپا


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھی ہیں۔ گزشتہ سال بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی شادیوں کی وجہ سے خاصی مقبول رہا تاہم نئے سال کی ابتدا میں ہی کئی نام ایک ساتھ جڑے دیکھے جا رہے ہیں۔ معروف اداکار کارتیک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں زیر گردش تھیں کہ دوسری جانب دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے کو دل بیٹھنے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ ظہیر اقبال پہلے ہی سلمان خان کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں جنہیں بالی ووڈ سلطان خود منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کے ہمراہ رومانس سے بھرپور فلم میں متعارف کرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلمان خان کی سالگرہ پر کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی جہاں سوناکشی ڈیبیو کرنے والے اداکار ظہیر اقبال کو پہلی ہی نظر میں دل دے بیٹھی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).