ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ عدالت میں پیشی کے دوران ہونے والا سلوک بہت قابل مذمت ہے ۔ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ ان کے ساتھ پولیس کسٹڈی میں عدالت پیشی کے دوران ہونے والا سلوک بہت افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے چور ہیں وہ جہازوں میں پھر رہے ہیں اور پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں