وزیر مملکت شہریار آفریدی سے دوستی کا دعویٰ کرنے والا کوکین فروش گرفتار: کروڑوں روپے کی منشیات برامد


 

اے این ایف نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے کوکین گینگ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔ ملزم سے کروڑوں کی منشیات برآمد۔ ملزم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی کا دوست ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

آروائی نیوز کے مطابق اے این ایف حکام نے کارروائی کرکے اسلام آباد سے کوکین سپلائی کرنیوالے گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم قاسم اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم شخصیات کو کوکین سپلائی کرتا تھا۔ ملزم خود کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا دوست بتاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).