امریکہ میں فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک، ایک شخص گرفتار


\"dallas\"جمعرات کے روز امریکہ کے شہر ڈیلس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران اسنائپر گن سے فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اس حملے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز ڈیلس شہر میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد شہر میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پولیس کی جانب سے ریلی کو روکنے کی جب کوشش کی گئی تو ریلی میں سے اسنائپر گن سے پولیس پر حملہ کیا گیا جس سے 3 ہلاک اہلکاروں سمیت کل گیارہ اہلکار زخمی ہوگئے۔ آخری خبریں آنے تک ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس واقعے سے ریلی میں بھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ \”ان بے وجہ حملوں میں جو بھی ملوث پایا گیا، اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔\” صدر کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں پولیس فورس کی ہلاکتیں ان قربانیوں کی یاددہانی جو پولیس اہلکار ملک کے شہریوں کی حفاظت کے لئے دیتے ہیں۔

RAW VIDEO: Our cameras captured the panic after the first shots were fired in downtown #Dallas Thursday nighthttps://t.co/JXcapjFIHv

— WFAA-TV (@wfaachannel8) July 8, 2016

فائرنگ کے واقعے کے بعد پھیلنے والی بھگڈر اور خوف و ہراس کی ویڈیو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments