ذاکر نائیک کی قابل اعتراض تقریر کی تحقیقات شروع


\"zakirہندوستان کی حکومت نے کہا ہے کہ معروف اسکالر ذاکر نائیک کی قابل اعتراض تقریر کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو کارروائی بھی کی جائے گی۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے ایک بیان میں کہا ہے میڈیا اطلاعات کے مطابق ذاکر نائیک  کی بعض تقاریر قابل اعتراض ہیں اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذاکر نائیک سے متعلق یہ تنازعہ تب شروع ہوا جب میڈیا میں یہ اطلاعات منظر عام میں آئیں کہ ڈھاکہ کیفے میں ملوث حملہ اور ذاکر نائیک کی تقریر سے متاثر تھے اور ان کی تقریر اکثر سنتے رہتے تھے۔

Zakir justifying the destruction of Buddha statues in Afghan, as the Taliban own d country & can do what they want. https://t.co/q7Uhp7ua1t

— Vivek Bansal (@ivivekbansal) July 8, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments