شیخ رشید سے دو سوال کروں گا تو وہ ڈوب مریں گے: رانا ثنا ءاللہ


 

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو میرے سامنے بٹھا دیں، میں ان سے دو سوال کروں گا اور وہ ڈوب مریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی اہلیت ایک کونسلر کی بھی نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ نواز شریف کے ووٹوں سے منتخب ہوئے۔ نواز شریف سے درخواست ہے کہ مجھے اے پی سی کا ممبر بنائیں کیونکہ شیخ رشید کا علاج صرف میرے پاس ہے، انہیں میرے سامنے بٹھا دیں، صرف دو سوال کروں گا اور وہ ڈوب مریں گے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عثمان بزدار کو بنی گالا سے چلایا جا رہا ہے۔ سانحہ ساہیوال پر وزرا کے بیانات نے ابہام پیدا کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے پہلے ہی وزرا نے گناہگار اور بے گناہ کا تعین کر لیا۔ تبدیلی سرکار نے عام آدمی سے روٹی کا لقمہ بھی چھین لیا ہے، تبدیلی سرکار سے جان چھڑانے کیلئے اپوزیشن کو متحد ہونا ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).