مفتی عبدالقوی کی خاتون گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر


 

مفتی عبد القوی کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ ایک نجی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کر رہے ہیں ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی محظوظ ہونے لگے۔

اس موقع پر گلوکارہ کو فن کی داد دینے کے لیے مفتی قوی جھومتے اور نوٹ نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خواجہ سرا کے ساتھ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

https://web.facebook.com/awaznn/videos/239155730329162/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).