جیا پرادا کو خودکشی کا خیال کیوں آیا تھا؟


ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور سیاست دان جیا پرادا نے انکشاف کیا ہے کہ کئی برس قبل سوشل میڈیا پر اُن کی تبدیل شدہ تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد خودکشی کا خیال ذہن میں آیا تھا۔

ممبئی میں کوئنز لائن لٹریچر فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے جیا پرادا کا کہنا تھا کہ امرسنگھ ڈائیلاسز پر تھے اور سوشل میڈیا پر اُن کی تبدیل شدہ تصاویر گردش کررہی تھیں، میں اُس وقت روتی تھی اور کہتی تھی کہ میں اب مزید جینا نہیں چاہتی، میں خودکشی کرنا چاہتی تھی، میں اُس وقت اذیت سے گزررہی تھی اور کسی میری مدد نہیں کی۔

اترپردیش کے علاقے رام پور سے دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی جیا پرادا کو 2010ء میں ملائم سنگھ یادیو سے لڑائی کے بعد امرسنگھ کے ساتھ سماج وادی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

جیاپرادا کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورت حال میں صرف امر سنگھ میرے ساتھ کھڑے رہے اور مجھے سپورٹ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).