عمران خان کے حق میں بیان کسی دباؤ میں نہیں دیا: مولانا طارق جمیل
مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے انہیں اپنا ذاتی نمبر دے کر کہا کہ مولانا صاحب جب بھی آپ کو لگے کہ میں کچھ غلط کر رہا ہوں تو آپ نے مجھے بتانا ہے اور مجھے اس معاملے میں بہترین نصیحت کرنی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی وقت بھی رابطہ کر سکتے ہیں میں آپ کی بات سنوں گا کیونکہ ہم آپ کی رہنمائی میں پاکستان کو مدینے جیسا بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کسی دبائو میں آ کر عمران خان کے حق میں بیان دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیان میرا ذاتی تھا، مجھے محسوس ہوا کہ یہ شخص پاکستان کے لئے کچھ کرے گا کیونکہ اس کی نیت صاف ہے۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل ممتاز مذہبی عالم طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پاکستانی عوام سے عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے لوگوں کو حکومت دی اور انہی لوگوں میں سے عمران خان ہیں۔

