30 اکتوبر 2011 کے جلسے پر علیم خان نے پیسہ لگایا تھا: حفیظ اللہ نیازی
حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت سے لوگوں کوکھڈے لائن لگایا ہے۔ کچھ لوگوں کو راستے سے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ لاہور میں 30 اکتوبر 2011 کا وہ جلسہ، جس نے تحریک انصاف کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچا دیا تھا، علیم خان کے پیسوں سے منعقد ہوا تھا۔ حفیظ اللہ نیازی کے کہا کہ یہ بات انہپیں خود علیم خان نے بتائی تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو راستے سے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ جہانگیر ترین اور علیم خان ابھی تحریک انصاف میں نہیں آئے تھے کہ ان دونوں کی دولت تحریک انصاف کے پاس آ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری سے تحریک انصاف کو پنجاب میں نقصان ہو گا اور جو بحران آئے گا، اس کا تصور بھی نہیں کیا گیا۔
Facebook Comments HS



