ریاست مدینہ کا وزیر ریلوے: فیصل آباد میں شیخ رشید کے پروٹوکول کے لئے سترہ گاڑیاں
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے فیصل آباد آمد پر مقامی ریلوے حکام کی طرف سے ریلوےاسٹیشن پر کی گئی تیاریوں اور صفائی ستھرائی کو نظر انداز کر دیا۔ شیخ رشید فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچے تو ٹرین سے اتر کر سیدھے سرکاری گاڑی میں جا بیٹھے۔ ان کے جلوس میں مقامی اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات کی گاڑیوں کے علاوہ پروٹوکول کی 17 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔ شیخ رشید کی چیمبر آف کامرس اور ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں آمد کے موقع پر خصوصی روٹ لگا کر عام ٹریفک کی آمدورفت بند رکھی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی دوستی میں چپ ہوں، بول پڑا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ پی اے سی کے لئے میرا نام وزیراعظم نے بھیجا ہے، قانونی طور پر کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔
Facebook Comments HS


