سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے معاشقے پر سہیل خان پھٹ پڑے


بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا معاشقہ ایک عرصے تک زبان زدِ عام رہا۔ تین سال تک ان کا معاشقہ چلتا رہا جس کے بعد دونوں میں بریک اپ ہو گیا اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے لیکن آج بھی ان کے افیئر اور بریک اپ کے بارے میں باتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق ایشوریہ اور سلمان خان کے معاشقے کا خاتمہ بھی میڈیا کی زینت بنا۔ ایشوریہ رائے کی جانب سے سلمان خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کا سلمان خان نے انکار کیا تھا۔ ایشوریہ رائے کے الزام پر سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے کہا تھا ” اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں، جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے اس رشتے کو قبول کر لیا تھا؟“۔

سہیل خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے کہ ایشوریہ انہیں کتنا چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کے بارے میں تذبذب کا شکار تھیں۔جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں، اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ سے ناراض رہتے تھے۔

سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے تقریباً 19 سال قبل فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ میں کام کیا تھا۔ یہیں سے ان کی لو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا لیکن تین سال بعد ہی دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ایشوریہ رائے نے سلمان پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا جبکہ سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ ایشوریہ کے الزام پر سلمان خان نے کہا تھا ’میں خود اتنا جذباتی انسان ہوں کہ مجھے کوئی پیٹ سکتا ہے۔ جب میں غمگین ہوتا ہوں تو خود کو نقصان پہنچاتا ہوں، دوسروں کو نہیں‘۔

خیال رہے کہ سلمان خان سے بریک اپ کے بعد ایشوریہ رائے اور وویک اوبرائے میں قربتیں بڑھ گئی تھیں لیکن ایشوریہ کی ان کے ساتھ بھی شادی نہیں ہوسکی۔ ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کی جبکہ سلمان خان آج بھی غیر شادی شدہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).