واقعہ خیسور پر سکیورٹی فورسز کے حق میں بیان دینے پر ”ملک ماتوڑکے“ کو قتل کر دیا گیا


شمالی وزیر ستان میں واقعہ خیسور پر سکیورٹی فورسز کے حق میں گواہی دینے پر ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا ہے۔ ملک ماتوڑکے دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے مشہور تھے ۔

اطلاعات کے مطابق ملک ماتوڑکے کو پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھانے پر قتل کیا گیا ہے۔ ملک ماتوڑکے دہشت گرد کے گھر پر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تھے۔ ملک ماتوڑکے نے خیسو ر واقعہ پر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے خواتین کے ساتھ اچھے سلوک کی گواہی دی تھی۔

ملک ماتوڑکے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا نام ماتوڑکے ہے ، میں جلات خان کا سالہ ہوں، چھاپے کے وقت میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ تھا۔ سکیورٹی فورسز نے پہلے مجھے اندر بھیجا اور خواتین کے پردے میں جانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے چھاپے کے دوران خواتین کا مکمل احترام کیا ۔

Facebook Comments HS