معروف اداکارہ صدف کنول کی بنکاک کے ہوٹل میں تصاویر پر ہنگامہ



پاکستانی معروف ماڈل صدف کنول کبھی اپنے بیانات اور کبھی لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں۔ اب ایک بار پھر انہپں بیرون ملک لی گئی تصاویر کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر صدف کنول نے اپنی تصاویر شیئر کیں جوکہ بنکاک میں کسی شاپنگ مال میں بنائی گئیں تھی۔ تصاویر کے ساتھ صدف کنول نے کیپشن لکھا کہ ’کیونکہ میں خوش ہوں‘۔ ان تصاویر میں صدف کنول نے بظاہر صرف سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین ان نیم عریاں تصاویر کو دیکھ کر غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور اس لباس کو اخلاقی اورپاکستانی ثقافت کے برخلاف قرار دیکر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ اس تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ اگر لوگ اپنے کام سے کام رکھیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہو گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے نامعلوم افراد میں آئٹم نمبر کیا تھا جس پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل صدف کنول نے جنسی ہراسانی کے متعلق ایک بیان دیا تھا جس پر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”اگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے تو انہیں واقعے کو فوراً منظرعام پر لانا چاہیے، وہ حقیقت بیان کرنے کے لیے 10 سال انتظار کیوں کرتی ہیں۔”

 

 

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).