لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی
لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شگر مل کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ہے۔
شہباز شریف مختلف مقدمات میں نیب کی تحویل میں ہیں جب کہ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہباز شریف کو 18 فروری کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی غیر حاضری پر کوئی بھی عذر قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔
بشکریہ ہم نیوز۔


