مجھ پر جادو ہونے لگا ہے، کمرے سے ہڈیاں بھی ملی ہیں: فیاض الحسن چوہان


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر جادو ہونے لگا ہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں بھی ملنے لگی ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو پالنے کے لیے نہیں آئے، ہماری سوچ ایک ہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ منو بھائی سے ملا تو نہیں لیکن ان کو پڑھا بہت ہے، ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے جو کر سکا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں اور اداکاروں کو کسی کے لیے بوجھ نہیں بننا چاہیے۔

صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے، میرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ سبھی مافیا نے ان کے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).