کیا یہ نشان کینسر میں بھی بدل سکتا ہے؟


31 سالہ خاتون کے کاندھے پر 6 سال پرانا چھوٹا سا نشان دراصل انتہائی خطرناک کینسر نکلا

 

   جسم پر کیل مہاسوں اور سیاہ دھبوں کو عموماً لوگ نظر انداز کردیتے ہیں لیکن بسااوقات ان میں سے کچھ ایسی جان لیوا بیماری کی علامت ہوتے ہیں کہ متاثرہ شخص کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہتا۔ ایسا ہی کچھ اس پرتگالی خاتون کے ساتھ ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 31سالہ خاتون کے بائیں کندھے پر ایک چھوٹا سا نشان پڑ گیا جو 6سال تک برقرار رہا اور خاتون اسے نظرانداز کرتی رہی۔

جب 6سال تک یہ دھبہ ختم نہ ہوا تو گزشتہ دنوں وہ پرتگال کے ہاسپٹل ڈی براگا چلی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس نشان کامعائنہ کیا تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ یہ نشان دراصل جلد کا ایک خطرناک قسم کا کینسر تھا جوجان لیوا ہے اور بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”کینسر کی اس قسم کا نام ’ڈرماٹوفائبروسارکوما پروٹیوبرینز‘ (Dermatofibrosarcoma Protuberans)ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے خاتون کا آپریشن کرکے کندھے کا کینسر سے متاثرہ حصہ کاٹ ڈالا تاہم اب تک خاتون مکمل صحت یاب نہیں ہوئی۔خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر فلیپا تیواریس المیڈا کا کہنا تھا کہ ”خاتون کو مکمل صحت یابی کے لیے مسلسل 2سال تک علاج کرانا ہو گا۔ ورنہ یہ کینسر دوبارہ واپس بھی آ سکتا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).