’میرے سابق شوہر کے بقول، یہ ۔۔۔ ویلنٹائن آخر تھا کون؟‘:  جمائما خان


آج سے چھ برس قبل فروری 2013 میں پاکستان کے عام انتخابات سر پر تھے۔ میاں نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ اور عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔ اس برس 14 فروری کو عمران کی مطلقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کو ایک مزے کی بات سوجھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا

’میرے سابق شوہر کے بقول، یہ ۔۔۔۔ ویلنٹائن آخر تھا کون؟‘

واضح طور پر اس جملے میں ایک ناقابل اشاعت لفظ حذف کر دیا تھا۔

ایک پاکستانی ویب سائٹ نے اس برس ویلنٹائن ڈے پر یہ چھ سال پرانی ٹویٹ شائع کی تو عمران خان کے پرجوش مقلد طرح طرح کے تبصروں کے ساتھ سامنے آ گئے۔ ان تبصروں میں بار بار عمران خان کو وزیر اعظم قرار دیا گیا تھا نیز ان کی تیسری اور موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے بھی دیے گئے۔ عمران خان کے حامیوں نے حسب روایت یہ سوچنے کی زحمت بھی نہیں کی کہ فروری  2013 میں جب یہ ٹویٹ لکھی گئی تو عمران خان کے پاس قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہیں تھی۔ بشری بی بی تو ایک طرف، عمران خان کی دوسری بیوی (اکتوبر 2014 –اکتوبر 2015 ) ریحام خان کا بھی کہیں نام و نشان نہیں تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).