حیدرآباد: شیخ رشید کو مشتعل صحافیوں کا سامنا، پر یس کانفرنس کا بائیکاٹ، عقبی دروازے سے نکلنا پڑا


وزیر ریلوے شیخ رشید کے دورے میں مشکل میں پھنس گئے۔ حیدر آباد کے مشتعل صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں گھیر لیا۔ میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی جبری برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی وکٹوتی کے معاملے پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا حیدرآباد میں میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔

شیخ رشید ریلوے اسٹیشن کے وی وی آئی پی گیٹ سے واپس چلے گئے۔ حیدرآباد میں صحافیوں نے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے خلاف نعرے بھی لگائے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).