معروف اداکارہ صبا قمر نے محبت کا اعتراف کر لیا
پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں کسی کی محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں اور یہ رشتہ ٹوٹ بھی گیا۔
صبا قمر نے کہا کیا آپ جانتے ہیں کہ میں کچھ پاگل ہوں۔ آپ سمجھ نہیں سکیں گے جب میں آپ کو بتاﺅں گی کہ آخر میں نے تنہا رہنے کا انتخاب کیوں کیا۔ ان کا کہنا تھا میں 2011 سے تنہا ہوں مگر اس بریک اپ نے میری زندگی بدل دی۔ اس بریک اپ کے بعد کسی پیارے کو کھونے کے احساس اور جذباتی انتشار سے بچنے کے لیے صبا قمر نے مختلف چیزوں کو آزمایا جن میں یوگا بھی شامل تھا، مگر یہ اتنا آسان تجربہ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالنا آسان نہیں ہوا اور جب ان کے بوائے فرینڈ کا تعلق کسی اور سے قائم ہو گیا تو وہ بہت زیادہ حسد محسوس کرنے لگیں۔ "میں اس دوسری خاتون سے حسد کرتی تھی جو وہ توجہ حاصل کر رہی تھی جو کبھی مجھے حاصل تھی، یہ جذبات اتنے زیادہ بڑھ گئے کہ میں نے اپنے یوگا انسٹرکٹر کو اپنے دل کا حال بتایا۔ اس یوگا انسٹرکٹر نے اداکارہ کو بہترین حل بتایا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ اگر تم اس سے محبت کرتی ہو تو اس کے نئے تعلق پر اس کے لیے خوش ہونا چاہیے ۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ اس مشورے نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور وہ حقیقت میں واپس آگئیں اور انہیں احساس ہوا کہ جب کوئی جوڑا ایک دوسرے سے مسلسل بات چیت کرتا ہے تو یہ محبت نہیں بلکہ ایک دوسرے سے جڑنے کا احساس ہوتا ہے، نوجوان نسل محبت کے حوالے سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتی۔
بشکریہ: روز نامہ پاکستان


