”میں چاہتی ہوں کہ ڈورے مون میرا گانا سنے“ : ہادیہ ہاشمی


پاکستان کی ننھی سنگیت شہزادی 8 سالہ ہادیہ ہاشمی کا ’نیس کیفے بیسمنٹ‘ میں گایا گانا پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا رہا ہے

ہادیہ ہاشمی کے گلے سے نکلتے سروں کا جادو اپنی جگہ مگر وہ ہیں تو ننھی منی سی بچی، اس لئے ان کے انداز بھی معصوم ہے اور خواہشات بھی۔ اور ایک خواہش تو اتنی معصوم ہے کہ سننے والوں کو بے اختیار گڑیا سی بچی پر پیار آتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ہادیہ ہاشمی نے کہا کہ میری سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ تم اپنے گلے سے ایسی آواز کیسے نکالتی ہو تو میں کہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایسی آواز دی ہے۔

ہادیہ کے موسیقی کے استاد نے ان کے بارے میں بتایا کہ ”ہادیہ کا بچپنا میں بہت انجوائے کرتا ہوں۔ اس کی ایک خواہش یہ ہے کہ اس کا گانا معروف کارٹون کردار ’ڈورے مون‘ سن لے۔ اور ساتھ وہ یہ بھی کہتی ہے کہ “زیادہ نہ سنے کیونکہ پھر وہ کارٹون بنانا چھوڑ دے گا اور صرف میری آواز ہی سنتا رہے گا۔“ ہادیہ کہتی ہیں کہ میں ڈاکٹر بھی بنوں گی اور گلوکارہ بھی کیونکہ مجھے موسیقی اتنی اچھی لگتی ہے کہ اگر کوئی مجھے موسیقی چھوڑنے کو کہے تو میں کبھی نہیں چھوڑوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).