پاکستانی مصنف کی متنازع کتاب جسے کتابوں کی کوئی دکان بیچنے پر تیار نہیں


ضرار سید نامی پاکستانی مصنف نے ایک ایسا متنازع ناول لکھ ڈالا ہے جو شائع تو ہو گیا لیکن کتابوں کی کوئی دکان اسے اپنے شیلف میں رکھنے اور فروخت کرنے کو تیار نہیں۔

خبروں کے مطابق ادبی ناقدین اس کتاب کو سلمان رشدی اور محسن حامد کی کتابوں سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

یہ کتاب دراصل ایک قادیانی سائنسدان کی کہانی پر مبنی ہے جس کا نام ’سلیم‘ ہوتا ہے۔ سلیم کی سائنس میں بہت خدمات ہوتی ہیں اور اسے اپنے ملک سے بھی بہت محبت اور لگن ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود احمدی ہونے کی وجہ سے اس کے ملک میں اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

اس ناول میں جنسی تعلق کی لالچی خواتین کے کئی بہت مضبوط کردار بھی موجود ہیں اور جاگیردارانہ نظام کی زہرفشانی پر بھی بات کی گئی ہے۔ ناول کے ایڈیٹر کی نظر میں یہ کہانی ہمارے ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

Facebook Comments HS