پروفیشنل گروتھ
ہم نوجوانوں کی مشکلات میں شاید نہیں حقیقتاً اضافہ ہوچکا ہے کیونکہ آج مقابلہ کی فضا بڑھ گئی ہے اور آج کے نوجوان کو یوں محسوس ہوتا ہے کے اس کی مٹھی میں سے زندگی ریت کی مانند نکل رہی ہومگر ایسا بھی نہیں کے تمام رستے بند ہوچکے ہیں مگر آج کے نوجوان کو آگے بڑھنے کے لیے اپنی شخصیت میں بدلاؤ پیدا کرنے کی ضرورت ہے آس پاس ہونے والے تمام واقعات پر نظر رکھنا اہم ہوچکا ہے تاکہ پروفیشنل لائف میں سروائیول ممکن ہوسکے اور اس کے لیے کیا کچھ کرنا ضروری ہے آئیں میں آپ کو آگاہ کرتی ہوں۔
٭شخصیت
اپنی نیچر کو سمجھنے کی کوشش کریں اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ ایک ایکس شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے خول میں رہ کر کام کرناپسند کرتے ہیں تو اس بات کو سمجھ لیں کے آپ پبلک ڈیلنگ کے لیے موزوں نہیں ہیں آپ آفس ورک بہت اچھا کرسکتے ہیں مگر مارکیٹنگ اور اس جیسے مدمقابل پیشے آپ کے لیے نہیں ہیں اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ وائے شخصیت کے حامل ہیں اور آپ کو لوگوں سے ملنا پسند ہیں تو یقینا آپ فائلز میں مغز ماری نہیں کر سکتے اس لیے اپنے پیشے کا انتخاب ہمیشہ اپنی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے کریں کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یہ عین ممکن ہے کہ آپ کی پیشہ ورانہ قابلیت نہ بڑھ سکے اور آپ ایک جگہ رک جائے۔
٭میں منفرد ہوں
اکثر نوجوان یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کے ان میں کچھ بھی ایسانہیں جو انھیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہوسب سے اہم بات یہ ہے کے آپ کو سمجھنا ہے کہ آپ منفر د ہیں آپ کو اپنے اندر کوئی ایسی صلاحیت پیدا کرنی ہے جو آپ کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوئے دوسرے نوجوانوں میں موجود نہ ہوتاکہ جب آپ سے انٹرویو میں پوچھا جائے کے آپ کی طاقت کیاہے؟ آپ میں ایسا کیا ہے کہ جس کی بنیاد پر آپ کو نوکری دی جائے تو آپ اس کا کھل کر اظہار کرسکیں کیونکہ جس طرح آپ کواپنی الماری میں یکساں رنگ کی قمیضیں رکھنا نہیں پسند بالکل اسی طرح ایک کمپنی کے عہدیدران کو بھی یکساں انداز اور یکساں صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو رکھنے کی ضرورت نہیں انھیں جب ہی آپ کو نوکری دینی ہے جب انھیں آپ میں کچھ مختلف اور اچھوتا نظر آئے۔
٭میری اہمیت ہے
مقابلہ کی فضا میں اپنی نوکری کو سرانجام دیتے ہوئے آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کے آپ کمپنی کے لیے اہم ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کے جب آپ کو کوئی کام سونپا جائے تو اسے وقت پر سرانجام دے تاکہ یہ ثابت ہوسکے کے آپ اہل ہیں اور کمپنی کے لیے اہم ہیں۔
٭اپنا نقطہ نظر سامنے رکھے
آج کا نوجوان ڈر اور خوف کا شکار ہوچکا ہے وہ اس بات سے خوفزدہ رہتا ہے کے اگر وہ اعلی عہدیدران کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھے گاتو اسے نوکری سے فارغ کردیا جائے گا حتی کے حقیقت یہ ہے کے وہ اس سوچ کے ساتھ اپنے اندر موجود لاتعداد صلاحیتوں کو زنگ لگا رہاہے بالفرض اگر ایسا ہوبھی جاتا ہے کے اسے نوکری سے فارغ کردیا جاتا ہے تو اس کے بعد یقینا وہ کسی دوسرے آفس میں اس سے بھی اونچی پوسٹ پر کام کررہا ہوگا اس لیے ہچکچانے کے بجائے اپنا نقطہ نظر سامنے رکھے اور اگر آپ کی نظر میں کسی اسٹراٹیجی پر عمل کرتے ہوئے کمپنی کو فائدہ ہوسکتا ہے تو بلاخوف و خطر بتائیں کیونکہ یہ کمپنی کی نہیں آپ کی اپنی پروفیشنل گروتھ کے لیے ضروری ہے۔
٭بات کیجیے
مثال کے طور پر اگر آپ کو کوئی کام سونپا جاتا ہے اور آپ اس کام کے بارے میں شش و پنچ کا شکارہیں ر تو اپنے ساتھ موجود ساتھیوں سے سمجھنے کے بجائے اپنے آفس ہیڈ سے ڈائریکٹ کمیونیکشن کریں کیونکہ اس سے آپ کے اندر اعتماد پیدا ہوگا اور یہ اعتماد ہی آپ کو آگے لے کر جائے گا۔
اپنی شخصیت کو دنیا کے سامنے اہم بنانے کے لیے اقدامات کرنے پڑتے ہیں اور یہ صرف وہ چند اقدامات ہیں جو آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دے سکتے ہیں اس لیے ان پر عمل کرکے اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ اپنی پروفیشنل گروتھ بھی کریں۔


