عامر لیاقت اداکارہ مہوش حیات پر برس پڑے: دھمکی آمیز ٹویٹ


پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان کے بعد سے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ تاہم ایک ویب سائٹ (ہم سب نہیں) کے تنقیدی آرٹیکل پر مہوش حیات پھٹ پڑیں اور قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی، اس کے ردعمل میں  عامر لیاقت میدان میں اتر آئے اور ایک ٹویٹ میں مہوش حیات پر سخت تنقید کی۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے ویب سائٹ کو جواب دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آ پ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کردار کشی کرکے ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں، یہ حرکت ہتک عزت کے زمرے میں آتی ہے۔ اس آرٹیکل کو ختم کر کے ،معافی مانگی جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ممتاز عالم دین اور تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے لکھا کہ کیوں نہ میں آپ کی فلم لوڈ ویڈنگ پر مقدمہ درج کردوں جس کی تمام کہانی میرے ارد گرد گھومتی رہی، میرا مذاق اڑایا گیا اور بغیر اجازت میرے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔ بطور فنکار نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ اس تمام بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).