شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکی دی: بختاور بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے شیخ رشید کے بیان کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ شیخ رشید پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرت آمیز تقاریر سے شیخ رشید سیدھا بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے۔ بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ انتہا پسندوں کی بھٹوز کو دھمکیاں دینا نئی بات نہیں، متعصب شیخ رشید کو سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وفاقی وزیر کھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور وہ بھی ایک ایسے شخص کو جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS