معروف فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے


پنجاب کے معروف فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے ہیں۔ طالب حسین درد کافی عرصہ سے علیل تھے۔

طالب حسین درد نے استاد نذر حسین (جبی ڈھوکڑی خوشاب والے) سے موسیقی کی تعلیم پائی۔ طالب حسین درد نے 20 ہزار سے زائد لوک گیت اور دوہڑے گائے۔ بیسویں صدی کے آخری حصے میں پنجاب کی لوک گائیکی کی مقبولیت میں استاد طالب حسین درد نے اہم کردار ادا کیا۔

ان کی نماز جنازہ آج شام ان کے آبائی علاقہ موضع خانوآنہ ضلع جھنگ میں ادا کی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).